ناکام حکومتی پالیسیاں وبال جان بن چکی ہیں: رانا عبدالغفار

Rana Abdul Ghaffar

Rana Abdul Ghaffar

لاہور: ن لیگی رہنماء سابق چیئرمین یوسی 250 نے کہا ہے کہ غیرسنجیدہ حکمرانوں کی ناقص و ناکام پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے امید کی جا رہی تھی کہ کمی کے بعد مہنگائی کم ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا دوسری طرف کرونا کی وجہ سے خصوصاًسفید پوش اور دیہاڑی دار افراد کے معاشی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ وہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

نیا حکومتی بجٹ عوام کو مزید مشکلات کا شکار کرنے کا سبب بنے گا اس میں عام شہری کیلئے کوئی ریلیف نہیں نہ ہی عوامی مسائل کے حل کو اس میں کوئی ترجیح دی گئی ہے۔