فیصل آباد: معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو نوجوان قتل

Faisalabad Firing Murder

Faisalabad Firing Murder

فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیصل آباد میں چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ چک جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عظمت نامی ایک نوجوان دکاندار کا سہیل نامی شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اسی رنجش پر سہیل اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر عظمت کی دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں عظمت اور اسکا دوست قیصر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جب کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔