فیصل آباد: شدید بارش سے مکانوں کی چھت گر گئی، 2 خاندانوں کے 10 افراد جاں بحق

Rain Houses Roof Collapses

Rain Houses Roof Collapses

فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیصل آباد میں بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندلیانوالہ کے چک دھوپ سڑی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ عباس پور روڈ پر چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔