شریف خاندان نے العریبیہ شوگر مل کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنچ کر دیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) شریف خاندان نے العریبیہ شوگر مل کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا۔

شریف خاندان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف نیب لاہور میں انکوائری زیر التوا ہے، نیب لاہور نے خلاف قانون اقدام کرتے ہوئے العربیہ شوگر مل کے اثاثہ جات منجمد کئے۔

مذکورہ کمپنی کی شئیر ہولڈر کے علاوہ قانونی طور پر الگ حیثیت ہے، کمپنی کے اثاثہ جات سے شئیر ہولڈر اور ڈائریکٹرز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیرمین نیب کو سیکشن 12 کے تحت کو نیم عدالتی اختیار دیا گیا ہے اور قانون کہتا ہے کہ جس کو یہ اختیار دیا جائے وہ اسے آگے منتقل نہیں کر سکتا۔ عدالت چیئرمین نیب سمیت دیگر کو کمپنی کے معاملات میں دخل اندازی سے روکے اور نیب کا 25 نومبر 2019 کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف فیکٹریوں، کارخانوں اور ان کے اثاثے کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔