وفاقی حکومت کے تمام وزیر نا اہل اور بد عنوان ہیں، پیپلز یوتھ

PPP Sindh

PPP Sindh

کراچی : پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست کے دعویداروں کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے، دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے والوں کی اپنی حقیقت عوام کے سامنے آ گئی ہے، وقت نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی جمہوری جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہے، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے پی وائی او کے اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری شعیب مرزا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسرور راجپر، ترجمان تیمور علی مہر و دیگر بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب میں جنرل سیکرٹری شعیب مرزا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ا دارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت میں کرپشن اور بد عنوانی بڑھی، موجودہ وفاقی حکومت ناکام ترین حکومت ہے، تحریک انصاف چوروں اور ڈاکوءوں کا گروہ ہے جو صرف لو ٹ مار کرنے آیا ہے۔

اس موقع پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سدھ کے ترجمان تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ کرپشن اور چور ی کا شور مچانے والوں کی اپنی کرپشن اور چوریاں بے نقاب ہو گئی ہیں ، تحریک انصاف کے تمام وزیر کرپٹ اور نا اہل ہیں ، دس سال کے بعد ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا ہے اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں ایک سال میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر کرپشن کے الزامات لگا کر بدنام کرنے والوں سے قدرت نے انتقام لیا ہے اور پوری قوم کے سامنے ان کا اصل چہر ہ بے نقا ب کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، تحریک انصاف اقتدار میں رہی تو عوا م کی زندگیوں میں مزید مسائل اور پریشانیاں پیدا کریگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والوں کو خود منہ کی کھا نے پڑی ، ہمارے قائدین نے جمہوریت کے تسلسل اور ملکی استحکام کی خاطر جھوٹے الزامات کو نہ صرف برداشت کیا بلکہ نہایت خندہ پیشانی اور دانشمندانہ طریقے سے ان الزامات کا مقابلہ بھی کیا کیونکہ ہم کبھی بھی نہیں چاہتے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو ، جیالوں کی دعاءوں اور عوامی خدمت کا صلہ ہے کہ ہمارے قائدین بے بنیاد الزامات سے بری ہورہے ہیں اور ان کے اوپر جھوٹے الزامات لگانے والے خود ہی اپنے اعمالوں کی وجہ سے منہ کی کھا رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر رسوا ہورہے ہیں۔