ایف آئی اے کی 11 سو اسامیاں، 5 روز میں 6 لاکھ درخواستیں

 FIA

FIA

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ایف آئی اے میں بھرتی کیلیے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگاروں نے صرف 5 روز کے دوران 6 لاکھ درخواستیں جمع کروادی ہیں جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 جون ہے۔

چند روز قبل ایف آئی اے میں مختلف کیٹگریوں میں گریڈ 1 سے 15 تک کے لئے 11سو 40 اسامیوں کی بھرتی کا شیڈول جاری ہوا، صرف پانچ روز میں ہی ایف آئی اے کو 6 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ابھی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں کئی روز باقی ہیں اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ محکمہ کو 25 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوں گی جو کہ ایف آئی اے کی تاریخ میں بھی ایک ریکارڈ ہوگا۔ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں کبھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے میں جونیئر کلرک کیلئے 24 اسامیاں، نائب قاصد کے لئے50 ، ڈسپیج رائیڈر کے لئے4 ،لوئیر ڈویژن کلرک کیلئے34 ، چوکیدارکے لئے 14 ،اسٹینو ٹائپ کیے لئے 45، کانسٹیبل کیلئے 596، کک کے لئے3 ، سویئپر کیلئے 25، اسسٹنٹ کیلئے 17، کانسٹیبل ڈرائیورکے لئے41،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے211، ڈرائیور کیلئے 11 اورسب انسپکٹر کیلئے 65اسامیاں جاری کی گئی ہیں ۔تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔