2020 میں فلم، تھیٹر اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بچھڑنے والے عظیم فنکار

Actors

Actors

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اس سال پاکستانی فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی دنیا سے تعلق رکھنے والے عظیم فنکار ہم سے بچھڑ گئے۔ جنہیں آج بھی دنیا اُن کے کام کی وجہ سے یاد رکھتی ہے۔

پاکستان میں ٹی وی کی شروعات ہوئی تو اسکرین پر پہلا چہرہ اور آواز طارق عزیز کی سنائی دی، ان کا انداز لوگوں کو ایسا بھایا کہ زندگی بھر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔

اطہر شاہ خان
یکم جنوری 1943ء میں ہندوستان کی ریاست رام پور میں پیدا ہونے والے اطہر شاہ خان خاندانی لحاظ سے اخون خیل پٹھان تھے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے کیریئر شروع کیا اور ٹیلی وژن اور اسٹیج پر بطور ڈراما نگار اپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ جب کہ ترقی کا سفر طے کرتے ہوئے انہوں نے مشہور ڈرامے ’’جیدی کے سنگ‘‘ سمیت 700 سے زائد پلے لکھے۔ ان کے بہترین ڈراموں میں ’انتظار فرمائیے‘، ’جانے دو‘، ’برگر فیملی‘، ’آشیانہ‘، ’ہیلو ہیلو‘، ’ ہائے جیدی‘ سمیت ’با اَدب با ملاحظہ ہوشیار‘ اور دیگر شامل ہیں۔ اطہر شاہ خان طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

صبیحہ خانم
بڑے پردے پر صبیحہ خانم نے اپنی بے مثال اداکاری کے ایسے نقوش چھوڑے کہ فلم بین انہیں بھلا نہ سکے، مداحوں کے ساتھ فلمی ستارے بھی صبیحہ خانم کی اداکاری کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ تینوں فنکاروں نے فنی کیریئر میں بہت سے ایوارڈز اپنے نام کئے اور بے تحاشہ شہرت حاصل کی۔

امان اللہ
امان اللہ نے پاکستانی تھیٹر اور خصوصاً مزاح کو اس مقام پر پہنچایا کہ اس کی مثال نہیں ملتی، اداس چہروں پر مسکراہٹ لانا امان اللہ کا خاصہ رہا جب کہ بہت سے مزاحیہ فنکار آج بھی ان کے جملے دھرا کر داد سمیٹتے ہیں۔

ندیم برال
فیصل آباد تھیٹر کے مقبول ترین کامیڈین کہلائے جانے والے ندیم برال 30 سال تک تھیٹر کی دنیا سے بھی وابستہ رہے۔ وہ نجی ٹیلی ویژن کے شو ’ خبر ناک ‘ کے اہم کردار سمجھے جاتے تھے۔ رواں سال وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

فردوس بیگم
فردوس بیگم نے فنی سفر1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ 1965 میں ریلیزہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی اورفردوس سپراسٹاربن گئیں۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔ انہوں نے پہلی شادی فلم اسٹار اکمل کے ساتھ جب کہ دوسری شادی فلمسازشیخ نذیرحسین سے کی۔ فردوس بیگم 80 سال کی عمرمیں برین ہیمبرج ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔

مرزا شاہی

انہوں نے 1971ء میں مشرقی پاکستان سے ہجرت کے بعد مالی مشکلات کی وجہ سے چھوٹے موٹے کام بھی کیے بعد ازاں پی ٹی وی کراچی سینٹر کے مختلف پرڈیوسرز کے ڈراموں کے ذریعے ازسرنو اداکاری کی۔ ’’ففٹی ففٹی‘‘ سمیت پی ٹی وی کے بیشتر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہیں اطہرشاہ خان کے ساتھ کامیڈی ڈرامہ سیریل ’ ہائے جیدی‘ سے بھی شہرت ملی۔ اداکار کو آخری ایام کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

رواں سال یہ تنیوں عظیم فنکار ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔ امان اللہ 6 مارچ کو پھیپھڑوں اور گردوں کے مرض کے باعث انتقال کرگئے، اداکارہ صبیحہ خانم امریکہ میں دل کا دورہ پڑنے سے 13 جون کو جبکہ طارق عزیز 17 جون کو خالق حقیقی سے جا ملے۔