fbpx

فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے مستعفی ہونے پر غور

 Firdous Ashiq Awan

Firdous Ashiq Awan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی گفتگو کی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم کے جواب پرفردوس عاشق اعوان کے استعفے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔