فردوس عاشق اور اے سی سیالکوٹ میں تلخ کلامی کے واقعے کی رپورٹ تیار، قصور وار کون؟

Firdous Aashiq Awan

Firdous Aashiq Awan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) معاون خصوصی فردوس عاشق اور اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان اور سونیا صدف کے درمیان تلخ کلامی کے واقعےکی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، اس ٹیم نے ابتدائی رپورٹ میں سونیا صدف کو قصوروار قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ انتظامی طور پر رمضان بازار میں اے سی سیالکوٹ کی کوتاہی نظر آئی، اشیا کا معیارچیک کرنے کی بجائے وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان سخت تکرار کی وجہ سونیا صدف کا رویہ تھا، سستے رمضان بازار میں ناقص معیار کے پھل موجود تھے جب کہ چینی کے حصول کیلئے بھی ضعیف افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔