Lecole Ballerz پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال چمپئن بن گئی

All Karachi Bahdur Ali Saheed Basketball Tournament

All Karachi Bahdur Ali Saheed Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) Lecole Ballerz پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال چمپئن بن گئی ،فائنل میں بحریہ باسکٹ بال کلب کو 51 کے مقابلے میں 63 باسکٹ پوائنٹس سے شکست فاتح کلب کی جانب سے ارحم لطیف 27،عمیر پاشا 21اور جعفر رحمت اللہ نے11جبکہ رنر اپ کی جانب سے نوید خان 18،عمیر خان 12اور ماویہ علی نے 8پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے فائنل میں میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفری سید مصنف حسین شاہ ،ممتاز احمد اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمال لکھوانی اور راحیل خان تھے۔

ارحم لطیف کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور خضر منیر کو بہترین ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پرو وقار تقریب میں بہادر علی شہید کی صاحبزادے SSPسید عرفان بہادر علی نے فاتح ،رنر اپ اور کھلاڑیوں میں انعامات و کیش پرائز تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے نمایاں خدمات پر ممتاز شخصیات کو “بہادر علی شہید اسپورٹس ایوارڈ”سے نوازاتقریب میں کموڈور ثاقب ،کھیلوں کی معروف سرپرست بیگم اسماء محمد علی شاہ ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،سابق CPLCچیف مراد سونی ،چیف سیکورٹی آفیسر گورنر ہائوس اعظم حیات ،فردوس کواپریٹیو سوسائٹی کے صدر حاجی محمود قریشی ،KBBAکے سرپرست امجد علی خان ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے PROعظمت اللہ خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،قومی سلیکٹر عبدالناصر ،ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ KBBAکے صدر غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے ۔SSPسید عرفان بہادر علی نے کہاکہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے پولیس کا ہر سپاہی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کریگاشہر میں قیام امن کے لئے پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ اُن کے مستقبل کو بھی محفوظ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ میرے والد بہادر علی شہید میرے رول ماڈل ہیں انہوںنے ہمیشہ وطن سے محبت فرض شناسی کا درس دیا ہے آج شہر کا امن بہادر علی شہید سمیت پولیس کے افسران و اہلکاروں کی قربانیوں کا ثمر ہے سید عرفان بہادر علی نے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر PSWA،KBBAاور فردوس اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے قربانیوں کے طفیل ہمارے شہر کو امن کا گہوارا بنا دے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء پولیس کی یاد میں کھیلوں کے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا جائیگا اور آئندہ سال دوسرا بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائیگا ،تقریب سے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ KBBAکے صدر غلام محمد خان نے کہاکہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے پاک افواج ،رینجرز اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے آج شہید پولیس آفیسر انسپکٹر بہادر علی شہید کے نام سے منسوب باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ہم اپنے نوجوانوں کے بہدار علی شہید کی پیشہ ورانہ جدو جہد اور اُن کی پیش کی گئی قربانیوں سے رشناس کراسکیں غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنے پر SSBملیر سید عرفان بہادر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ عرفان بہادر اپنے والدبہادر علی شہید کی طرح کھیلوں کے فروغ کے لئے جو کاوشیں کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر