پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ

 All Karachi Basketball Tournament

All Karachi Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ باسکٹ بال کلب اور Lecole Ballerzباسکٹ بال کلب نے اپنے شاندار کھیل کی بدو لت سیمی فائنل معرکہ میں اپنے حریفوں کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرگرئیں ۔پہلے سیمی فائنل میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریشین باسکٹ بال کلب کو 36کے مقابلے میں 43باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے بلال احمد 10،محسن محمود 10اور ماویہ نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ایلوس 15،اسٹیون ڈسلوا10اور رچرڈ نے8پوائنٹس اسکور کئے۔

دوسرے سیمی فائنل میں Lecole Ballerzباسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو 42کے مقابلے میں 50پوائنٹس سے مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ،فاتح کلب کی جانب سے ارحم لطیف15،کامل بدر 14اور حسن موتی والا نے13جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عثمان خواجہ 14،حارث خان 12اور حمزہ خواجہ نے 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،سید مصنف حسین شاہ ،ممتاز احمد ،راحیل خان ،زین العابدین اور راج کمار نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز عبدالناصر ،یش کمار اور محمد اسد تھے ،میچ سے قبل مہمان خصوصی کراچی باسکٹ بال ویمن ونگ کی سربراہ زعیمہ خاتون سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر غلام محمد خان ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر