پہلی مرتبہ کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

Corona Vaccination

Corona Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں پہلی مرتبہ کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ‏کل پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

اسد عمر کے مطابق کل ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، کل پہلا دن تھا کے 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔