رواں مالی سال پہلی سہ ماہی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ، اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادو شمارکے مطابق ملک میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 415.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 545.5 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا جب کہ جاری مالی سال میں ملک میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔