رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ہدف سے 19 ارب زائد ٹیکس جمع

Tax

Tax

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ہدف سے 19 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران مجموعی طور پر 1688 ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ 1669 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے زائد ہیں۔

مجموعی ٹیکس وصولیوں میں سے انکم ٹیکس کی مد میں 577 ارب روپے، سیلز ٹیکس 743 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 104 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 264 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1623 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔