فلیوٹ کے بعد عدنان صدیقی کی پیانو بجانے کی وڈیو بھی وائرل

Adnan Siddiqui

Adnan Siddiqui

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی کی فلیوٹ بجانے کی وڈیو تو خوب وائرل ہوئی تھی اب انہوں نے پیانو بجا کر مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکارعدنان صدیقی اپنی باصلاحیت اداکاری سے تو مشہور ہیں ہی لیکن کچھ عرصے قبل جب اداکار نے فلیوٹ بجائی تو ان کے مداح اور بھی ان کے گرویدہ ہو گئے۔

اب بات صرف فلیوٹ تک نہیں رہی بلکہ عدنان صدیقی پیانو بھی بہترین انداز میں بجاتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پرلکھا کہ جب وہ کسی بھی میوزیکل آلہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ پیانو بھی میرا پسندید میوزیکل آلہ ہے۔ پیانو بالکل زندگی کی مانند ہے جہاں ہم اکثرصحیح ’پیانو کی‘ تلاش کرتے ہیں تو کبھی اچھی دھن نہیں بن پاتی لیکن پھربھی ہم اسے بجاتے چلے جاتے ہیں۔