دھند کے باعث موٹروے کے متعدد روٹس بند

Fog in Motorway

Fog in Motorway

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) دھند کے باعث موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک، خانیوال سے ملتان اور لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بھی موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیورز گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

دوسری جانب نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، بستی ملوک، بہاولپور ، لودھراں،صادق آباد سمیت کئی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔