شدید دھند کے باعث پنجاب کے تین اہم موٹرویز بند

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) شدید دھند کے باعث اسلام آباد موٹر وے لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک اور ملتان موٹر وے لاہورسے رجانہ تک جب کہ سیالکوٹ موٹر وے ٹریفک کے لیے مکمل بند کردی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان موٹروے پر حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی اور اسی طرح لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ایم ٹو پر بھی حدنگاہ کم ہے جب کہ حدنگاہ کم ہونے پر سیالکوٹ موٹر وےکو بھی بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز سے گزار ش کی ہے کہ فوگ لائٹس استعمال کر یں اوراگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،راستے میں کوئی مشکل پیش آئے یا معلومات درکا ر ہو ں تو ہیلپ لائن 130پر رابطہ کر یں۔