خوراک نہ ملنے پر درجنوں بھارتی قرنطینہ مراکز سے فرار

Indian

Indian

پٹنا (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کرونا کی وبا کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کو خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی قلت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے کرونا کے مشتبہ مریض وہاں سے بھاگنے لگے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوڈا میں خوراک کی قلت کا شکار لگ بھگ 70 افراد قرنطینہ مرکز سے فرار ہوگئے ہیں۔

یہ مفرور ہزاروں تارکین وطن مزدوروں میں شامل ہیں جو 25 مارچ کو کرونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈائون کے بعد بھارت کے شہروں سے نکل گئے تھے۔ شہر چھوڑنے کے بعد یہ مزدور اپنے گائوں واپس جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ کر قرنطین کردی تھا۔

مقامی ٹیلی ویژن نے ہفتہ کے روز مرکز سے فرار ہونے والے تارکین وطن کی تصاویر نشر کیں۔ ریاست کے دارالحکومت پٹنا سے 90 کلومیٹر دور ضلع نوڈا میں واقع سرڈالا کمپلیکس کے آدرش بورڈنگ اسکول میں 150 سے زیادہ تارکین وطن کو قرنطین کیا گیا تھا۔

اسی تناظر میں ضلعی جج یشپال مینا نے بتایا کہ 50 تارکین وطن قرنطینہ سے فرار ہوگئے ہیں۔ ان میں کرونا کا مصدقہ مریض بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرار ہونے والے کم از کم 15 افراد مل گئے اور وہ مرکز میں واپس آئے۔