مسکن محبوب

Prophet Muhammad PBUH

Prophet Muhammad PBUH

ہر معیار سے اعلیٰ معیار میرے نبی کا ہے
خود رب دوعالم حب دار میرے نبی کاہے
بعدرب تعالیٰ کے مالک ہیں سب جہانوں کے
جسے چاہیں جنت دیں اختیار میرے نبی کاہے
منظر فتح مکہ دیکھیے عام معافی کا اعلان کیا
خلق عظیم سے مزیّن کر دار میرے نبی کا ہے
علاج اس کا تمہارے پاس نہیں ہے کوئی
اے طبیبویہ مریض بیمار میرے نبی کاہے
کھڑے ہیں مسجد اقصیٰ میں انبیاء صفیں بنائے ہوئے
آدم تاعیسیٰ سب کو انتظار میرے نبی کاہے
جی بھر کے گھومو حاجیو مدینے کے بازار میں
کوئی عام نہیں یہ بازار میرے نبی کا ہے
چاند ہوا دو ٹکڑے پلٹ آیا سورج ڈوبا ہوا
ذرہ ذرہ کائنات فرماں بردار میرے نبی کا ہے
حج عمرہ زندگی میں قبر حشر میں غلاموں کو
چاہت ہے جس کی دیدار میرے نبی کا ہے
فرمان مبارک ہے قرآن پاک میں رب کریم کا
اطاعت گزار میرا اطاعت گزار میرے نبی کا ہے
کھائی رب تعالیٰ نے مسکن محبوب کی قسم
پوری دنیا سے اعلیٰ دیار میرے نبی کا ہے
بھیجتا رہے کثرت سے درودوسلام صدیق جسے
مطلوب جنت میں قرب و جوار میرے نبی کا ہے