سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ پی ٹی آئی میں شامل

Ghous Ali Shah

Ghous Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔

غوث علی شاہ کے علاوہ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

سیاسی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔

وزیراعظم سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے بھی ملاقات کی۔

ان کے علاوہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے بھی وزیراعظم عمران خان سےگورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور تحریک انصاف کو آنے والے الیکشن میں مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی میں اندرون سندھ سے متعلق پیش رفت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔