سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر انتقال کر گئے

 Nawaz Khokhar

Nawaz Khokhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے۔

کھوکھر فیملی کے مطابق حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 3 بجے کھوکھر ہاؤس کورال چوک میں ادا کی جائے گی۔

حاجی نواز کھوکھر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد تھے۔