سابق گورنر سندھ کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ، مریم نواز کا بیان بھی سامنے آ گیا

 Maryam Nawaz and Muhammad Zubair

Maryam Nawaz and Muhammad Zubair

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہیں تھیں، مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔

سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کے بارےمیں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتا سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔