سابق انسپکٹر جنرل کے پی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق

Nasir Durrani

Nasir Durrani

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا (کے پی) پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

سابق آئی جی کے پی کے ایک ماہ سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورمعاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےان کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایم ایس میو اسپتال لاہور کے مطابق ناصر درانی ایک ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، ایک ہفتہ پہلے انہیں وینٹی لیٹر پر لے جانا پڑا، آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ناصر درانی پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ بھی رہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ناصر درانی محب وطن پاکستانی اور ایماندار پولیس افسر تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔