سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔