سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین انتقال کر گئے

 Manwar Hussain

Manwar Hussain

شیخوپورہ (اصل میڈیا ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج انتقال کر گئے۔ خرم منج نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منور حسین منج کافی عرصہ سے بیمار تھے۔

منور حسین منج کی نماز جنازہ آج تین بجے منج ہاوس گوجرانوالا روڈ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ منور حسین منج 2002 میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔