سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹیفانی لبنانی نوجوان کو دل دے بیٹھی

 Donald Trump, Daughter Tiffany

Donald Trump, Daughter Tiffany

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹیفانی ایک لبنانی نوجوان کو دل دے بیٹھیں۔ انہوں‌ نے لبنان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان مائیکل پلس سے منگنی کی ہے۔

ٹیفانی نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ لبنانی نوجوان سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ان کے والد کی سبکدوشی سے دو روز قبل سامنے آیا۔

مائیکل بلس ٹیکساس میں 1997 میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک لبنانی نژاد ہیں۔ ان کا خاندان نائیجیریا میں بھی قیام پذیر رہا جہاں ان کے والد نے بڑے منصوبوں‌ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ مائیکل پلس نے لاگوس کے امریکن انٹرنیشنل اسکول میں داخلہ لیا۔

وہاں سے وہ پال لندن چلے گئے جہاں انہوں نے 2018 میں ریجنٹ یونیورسٹی سے گلوبل بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ 2019 میں برطانوی دارالحکومت میں سٹی یونیورسٹی سے پروجیکٹ مینجمنٹ ، فنانس اور رسک میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

سنہ 2018 میں ایک نجی محفل میں ٹیفانی اور مائیکل پلس کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان دونوں کے درمیان دوستی کی خبریں آنے لگیں۔ یہاں تک کہ دونوں میں قربت رشتے داری میں بل گئی۔

سنہ 2018 میں پلس ٹرمپ کے زیر ملکیت ایک کلب کے اندر پارٹی میں نمودار ہوئے اور پھر ایک ماہ بعد وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پارٹی میں شریک ہوئے۔ اس سے پہلے انہوں نے “انسٹاگرام” پر تھائی لینڈ میں ٹیفانی کے ساتھ ان کی تصویر پوسٹ کی۔

لبنانی ارب پتی مائیکل پلس نے ٹیفانی کے ساتھ اپنی منگنی کی حقیقت کا انکشاف کیا جس کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے ان کی منگنی پارٹی میں شرکت کے لیے دعوت نامہ جاری کیا تھا مگر برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کے مطابق سال 2020 کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مائیکل پلس نے منگنی کا دعوت نامہ جعلی قرار دیا تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ہر ایک کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مگر میں یہ واضح کروں کہ ہماری منگنی کی باتیں من گھڑت ہیں۔