الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

 Free Eye Camp Islamabad

Free Eye Camp Islamabad

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز آئی سرجن ڈاکٹر خالد ڈوگر کی زیرِنگرانی ماہرین چشم نے 277 مرد، 114 خواتین اور 105 بچوں سمیت مجموعی طور پر 496مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔علاوہ ازیں آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا 28مریضوں کے مفت آپریشن کر کے انہیں ادویات، عینک اور لینزفراہم کئے گئے۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے منیجر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری بہادر خان، ترجمان نورالواحدجدون اور ڈاکٹر شفیع الملک سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے دورہ کیا۔