الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد نے قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کے تحت 9200 خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا

Alkhidmat Foundation - Qurbani

Alkhidmat Foundation – Qurbani

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد نے کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت قربانی فی سبیل اللہ اور اجتماعی قربانی پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں 17 مقامات پر مجموعی طور پر 902 گائے اور 546 بکروں کی قربانی کی ۔ حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ الخدمت فاءونڈیشن اسلام آبادنے قربانی فی سبیل اللہ اسکیم کے تحت 9200 خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا ۔ اجتماعی قربانی میں 5000 افراد نے الخدمت اسلام آباد پر اعتماد کرتے ہوئے حصہ لیا جنہیں ان کے حصے کا گوشت محفوظ پیکنگ میں دے دیا گیا ۔

الخدمت فاءونڈیشن اِس عید الاضحی پر مصیبت زدہ اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت پہنچایا ۔ الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہاہے کہ قربانی پراجیکٹ الخدمت فاءونڈیشن کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے ۔