الخدمت فاءونڈیشن کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے

Dengue Spray

Dengue Spray

اسلام آباد : الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد کے شعبہ صحت نے اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت ڈینگی کنٹرول مہم کے ہزاروں پمفلٹس رہائشیوں میں تقسیم کیے گئے اور مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد فاءونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہاہے کہ ڈینگی کی وبا کا اجتماعی کوششوں خاتمہ ممکن ہے ۔ ملک بھر میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گیا ہے جس سے متاثرہ افراد کی اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اور ایک رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔
حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فاءونڈیشن کے شعبہ صحت کے تحت رازی ہسپتال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریض کا ;676667; ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور مریضوں کو ڈینگی کے علاج کی سہولیا ت مہیا کی جاتیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جہاں بھی ڈینگی سپرے کی ضرورت ہو گی وہاں سپرے کروایا جائے گا ۔