فرانس کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

France

France

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ایک ای میل کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر ملک چھوڑ دیں۔

ای میل میں کہا گیاہے یہاں سے شہریوں کو روانگی دستیاب کمرشل ائیرلائنز کے ذریعے ہی ہو گی۔

سفارتخانے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس دوران سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا اور محدود اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔