فرانس میں کرونا سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

قوم سے خطاب میں صدر عمانویل میکروں نے کہا کہ فرانس میں کرونا سے متاثر علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں ملک کی سرحدیں سیل کی جا رہی ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شینگن کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔

صدر عمانویل کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے قرنطینہ کی مدت پندرہ دن ہو گی۔ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

صدر میکروں نے کہا کہ فرانس اس وقت کرونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔