فرانس: کورونا وائرس کے باوجود ییلو جیکٹ مظاہرین سڑکوں پر

France Yellow Jackets Protest

France Yellow Jackets Protest

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے 100 افراد سے زیادہ بڑے مجمعے پر پابندی کے باوجود ییلو جیکٹ مظاہرین نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مظاہروں کے 70 ویں ہفتے میں صدر امانوئیل ماکرون کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

دارالحکومت پیرس کے مونٹ پارناس اسکوائر میں جمع سینکڑوں مظاہرین نے اٹلی اسکوائر کی طرف مارچ کی ۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور شیشیاں پھینکیں جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی۔

مظاہرین نے متعدد کوڑے دانوں اور موٹر سائیکلوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

مظاہرے میں 79 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور 76 افراد کو بلا اجازت مظاہرے میں شرکت کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور خراب اقتصادی شرائط کے خلاف احتجاج کے طور پر شروع ہوئے اور وقت کے ساتھ ساتھ ماکرون انتظامیہ مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔

مظاہرے 17 نومبر 2018 سے جاری ہیں اور آغاز سے اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، پولیس کی مداخلت کے نتیجے میں 26 افراد آنکھوں سے محروم ہو چکے ہیں، 5 افراد کے ہاتھ کٹ چکے ہیں اور 500 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔