فرانس کا ایران میں زیرحراست فرانسیسی ماہر تعلیم کی رہائی کا مطالبہ، سزائے قید کی مذمت

Fariba Adelkhah

Fariba Adelkhah

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس نے ایران میں جیل میں بند ماہر تعلیم فریبہ عادل خاہ کو سنائی گئی سزائے قید کی مذمت کی ہے اور ایرانی حکام سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ سزا کسی سنجیدہ عنصر یا حقائق پر مبنی نہیں ہے،بلکہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ہم ایرانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مسز عادل خاہ کو رہا کردیں۔‘‘

ایران کی ایک عدالت نے قبل ازیں آج ہی ایرانی نژاد فرانسیسی شہری عادل خاہ کو قومی سلامتی سے متعلق امور پر قصور وار قرار دے کر چھے سال قید کی سزا سنائی ہے۔انھیں گذشتہ سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔