PSL فرنچائز لاہور قلندر اور دی آرکیڈ اسکول کے درمیان شراکت داری معاہدہ طے پا گیا

Orchid School

Orchid School

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر اوردی آر کیڈ اسکول کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ کراچی میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک عاطف رانا نے شرکت کی۔ جبکہ دی آر کیڈ اسکول کی جانب سے چیئر مین خلیل نینی تال والا ایجوکیشن ویلی جناب خلیل احمد نینی تال والا،CEOسلمان خلیل نینی تال والا ،MDجنید خلیل نینی تال والا،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا، ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری و دیگر نے شرکت کی۔

لاہور قلندر کے عاطف رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں اور اپنی بہترین حکمت عملی سے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں ۔اور کے این اکیڈ می میں ہائی پرفار منس سینٹر کھولنے کا اعلان کیا،گروپ منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والانے اپنے خطاب میں کہا کہ دی آرکیڈ اسکول ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ کو اور دوسرے اسپورٹس کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ لاہور قلندر اس سال اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو محضوض کرے گی۔