فنڈز ختم، بی آر ٹی پشاور کے 69 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

BRT Peshawar

BRT Peshawar

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کی ملازمتیں ختم کرکے ان کو فارغ کر دیا۔

پشاور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کے 69 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے، ان کی ملازمتیں اوور ہیڈ چارجر کی مد میں فنڈز ختم ہونے کے بعد ختم کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین میں سپر وائزر، اسسٹنٹ سپروائزرز ، ڈرائیورز ، مالی اور چوکیدار شامل ہیں۔