فیروزوالا: سلنڈر دھماکے سے فیکٹری میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

Factory Fire

Factory Fire

فیروزوالا (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے علاقے فیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر نجی فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب سلنڈر دھماکے کے بعد سپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے فیکٹری زمین بوس ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، فیکٹری سے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی۔ ادھر لاہور میں پیر مکی دربار کے قریب گھر میں آتشزدگی سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔