نسلہ ٹاور کے بلڈر کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

Tower

Tower

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے بلڈر ابوبکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے ابو بکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ٹاور سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب اجازت نامے اور اضافی زمین کی فیس دینے کے بعد ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ اور کے ایم سی نے اجازت دی، تمام اجازت ناموں کے بعد نسلہ ٹاور بنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کی منظوری سندھ حکومت نے نہیں دی بلکہ کے ایم سی نے دی۔