نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے پہلے پھرتیاں، پھر اچانک کام روک دیا گیا

Nasla Tower

Nasla Tower

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام رات گئے شروع کیا گیا جو اچانک روک دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بغیر سکیورٹی انتظامات پر عمارت مسمار کرنے کے کام سے روک دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے نے سڑک بلاک اور حفاطتی اقدامات کے بغیر پری ڈیمولیشن شروع کی تھی لہٰذا تمام حفاظتی اقدامات کرنے کے بعدنسلہ ٹاور گرانے کا کام شروع کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارود سے گرانے کا حکم دے رکھا ہے جس کے لیے کمشنر کراچی کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے پیشکشیں بھی کی گئی ہیں۔