جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اب چھیالیس ہزار سے متجاوز

Germany Coronavirus

Germany Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب چھیالیس ہزار چار سو انیس ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وبا کی وجہ سے مزید چار سو پینتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

اسی دوران کل ہفتے کے روز کورونا کی نئی انفیکشنز کی تعداد تیرہ ہزار نو سو کے قریب ریکارڈ کی گئی۔

جرمنی میں اس مہلک وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب بیس لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کر چکی ہے۔