جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد بیس ہزار کے قریب

Germany Coronavirus

Germany Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کی تعداد بیس ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ جمعرات کے روز حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں انیس ہزار نو سو نوے افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ تعداد ہفتے کے روز سامنے آئی تھی اور وہ انیس ہزار انسٹھ تھی۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی ایک ممکنہ وجہ ملک بھر میں ٹیسٹس میں نمایاں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں رواں ماہ کے آخر تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جرمنی میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب چھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔