fbpx

جرمنی میں بولنے والی گڑیا پر پابندی

Doll

Doll

جرمن حکام نے بچوں کی بولنے والی گڑیا ’کائیلا‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس گڑیا کے اندر نصب کیا گیا الیکٹرانک پروگرام ہیک کیا جا سکتا ہے جو سکیورٹی کیلئے خطرہ ثابت ہونے کیساتھ ذاتی معلومات تک رسائی بھی فراہم کرسکتا ہے۔

فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی نے گڑیا خریدنے والے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسے تلف کر دیں۔ ایجنسی کے سربراہ یوخین ہومان کا کہنا ہے کہ ’’ کائیلا ‘‘ جرمنی میں ممنوع قرار دی گئی ہے۔

محقق سٹیون ہیزل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے دراندازی کرنیوالے اس گڑیا میں نصب غیر محفوظ ’’بلیو ٹوتھ تک پہنچ کر گڑیا سے بات چیت کرنیوالے بچے کی گفتگو سن سکتے ہیں۔