گھوٹکی: پہاڑ توڑنے کیلیے استعمال ہونیوالا ڈیٹونیٹر پھٹ گیا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

Explosion

Explosion

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اباڑو تحصیل آفس کے قریب نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پھٹنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر ڈبےمیں رکھاہوا تھا کہ زوردار دھماکا ہو گیا۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پہاڑ توڑنےکے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔