گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی 10 نشستوں پر کامیاب

Gilgit-Baltistan Elections

Gilgit-Baltistan Elections

گلگت بلتستان (اصل میڈیا ڈیسک) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی مجموعی 24 نشستوں پرانتخابات مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج مطابق 10 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی جبکہ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار جیتے۔

پیپلز پارٹی 3 اور مسلم لیگ ن 2 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوسکی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم) کا ایک، ایک امیدوار فتح اپنے نام کرسکا۔

اب تک 7 میں سے 6 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

دوسری جانب قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا سرکاری طور پر نتیجہ نہیں جاری کیا گیا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔