گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برفباری جاری، زمینی رابطہ منقطع

Snowfall

Snowfall

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں تین فِٹ سے زیادہ برف باری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ غذر میں نظامِ زندگی مفلوج ہوگئی۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں رزمک اور دیگر علاقوں میں بھی ہر طرف جمی برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

شدید برفباری میں پھنس جائیں تو کیا کریں؟

دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ، نکیال کی وادیاں بھی برف سے ڈھک گئیں۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارش اور برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے جبکہ اگلے 24گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسکردو اور ہنزہ میں منفی 5، مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 1،گلگت اور چترال میں صفر، اسلام آباد میں1، پشاور میں 2، لاہور میں 9 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔