لڑکی نے موبائل فون مار کر اپنے بوائے فرینڈ کی جان لے لی

Mobile Phone

Mobile Phone

ارجنٹائن : لڑکی نے جھگڑے کے دوران اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل فون مار کر قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن میں 22 سالہ لڑکی نے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے سر پر موبائل فون دے مارا۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل فون سر پر لگنے پر لڑکےکی جانب سے سر میں شدید درد کی شکایت کی گئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا علاج 8 دن تک جاری رہا لیکن طبیعت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے وہ انتقال کر گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں اس کاکہنا تھا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے پہلے اس کے چہرے پر حملہ کیا جس کے بعد اس نے اپنے دفاع میں موبائل فون لڑکےکے سر پر مارا۔

عدالت کی جانب سے لڑکی کو ضمانت پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔