عالمی باکس آفس پر”فروزن ٹو” کا راج برقرار

Frozen 2

Frozen 2

لاس اینجلس (اصل میڈیا ڈیسک) ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی عالمی باکس آفس پر “فروزن ٹو” کا راج برقرار ہے۔

ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم “فروزن ٹو” کا ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سحر طاری ہے۔ ایڈونچر فلم نے 73 کروڑ9 لاکھ ڈالرز کما کر نمبرون کی پوزیشن برقرار رکھی۔

فلم کے سیکوئل میں “ایل سا” “اینا” “کرسٹوف” اور” اُولف” اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچرپرنکل چکے ہیں۔

2013 میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم ” فروزن ” نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی طور پر ایک اشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔