عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہو گئے، پاکستان میں اضافہ

 Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالرز کمی سے 1820 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار700 اور 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافہ سے 94 ہزار 50 روپے رہی۔