عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے کے بعد 1750 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 95 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 82 ہزار 133 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ پاکستان میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 8000 روپے کم رہی ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1040روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 58پیسے کی کمی سے 891روپے 63 پیسے کی سطح پر آگئی۔