عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1823 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 95 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1390روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1191روپے 70پیسے پر مستحکم رہی۔