عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، روسی کرنسی کریش کر گئی

Oil

Oil

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) روس یوکرین گشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گندم کی قیمت میں 6 فیصد اور مکئی کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی قیمت بھی 27 ڈالر اضافے سے 1914 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر پابندیوں کے باعث روسی کرنسی روبیل کریش کر گئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرین کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔